جمہوریت کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، حمزہ شہبازشریف

بدھ 15 اگست 2018 18:21

جمہوریت کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، حمزہ شہبازشریف
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے اسمبلی میں آئے ہیں، یہاں جمہوریت کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، گزشتہ روزیہاں پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے (ن) لیگ کے دور حکومت کے منصوبے گنواتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے لوڈشیڈنگ ختم کی اور سی پیک منصوبہ دیا، ہم نے 1993ء کی اپوزیشن دیکھی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں