جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی، جگنو محسن

بدھ 15 اگست 2018 18:21

جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی، جگنو محسن
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی اہلیہ ،آزاد حیثیت میں منتخب رکن صوبائی اسمبلی جگنو محسن نے کہا ہے کہ کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں ہوں، پی ٹی آئی یا (ن) لیگ میں سے جس پارٹی کا امیدوار بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی، پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میں انتخاب کے بعد حلقے کی عوام سے اظہار تشکر میں مصروف تھی اس لئے مجھے کسی جوڑ توڑ کا علم نہیں، میں نے اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کی ہے اور پی ٹی آئی یا (ن) لیگ میں سے جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آ کربہت خوشی ہوئی ہے اور اس سے بڑا کوئی اعزاز ہو نہیں سکتا کہ انسان اپنے حلقے کی نمائندگی کرے،میں اپنے حلقے کی عوام کی مشکور ہوں جن کی وجہ سے آج میں یہاں موجود ہوں ، جگنومحسن نے کہاکہ قانون سازی سے عوام کے حقوق کاتحفظ کروں گی او ران کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار اداکروں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں