جسٹس محمد انوارالحق نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا

بدھ 15 اگست 2018 20:18

جسٹس محمد انوارالحق نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد انوارالحق نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا۔ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی سادہ و پر وقار تقریب ججز لائونج میں ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج صاحبان، ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر و دیگر رہنماوں، وکلاء اور ہائی کورٹ افسران نے شرکت کی۔ عہدہ سنبھالنے پر ساتھی ججز اور وکلاء رہنمائوں نے قائم مقام چیف جسٹس کو مبارکباد بھی پیش کی۔ چیف جسٹس محمد یاور علی نجی دورہ پر برطانیہ گئے ہیں اور انکی غیر موجودگی میں جسٹس محمد انوارالحق بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں