خود کو پنجاب کا حکمران سمجھنے والوں کو تیس سال بعد شکست ہوئی،علیم خان

بدھ 15 اگست 2018 20:18

خود کو پنجاب کا حکمران سمجھنے والوں کو تیس سال بعد شکست ہوئی،علیم خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی سے نو منتخب رکن علیم خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو پنجاب کا حکمران سمجھنے والوں کو تیس سال بعد شکست ہوئی ہے ماضی میں انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چرایا جس کی وجہ سے ماضی کے چوروں کو آگے بھی سب چور ہی نظر آرہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب اراکین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی آج پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے جارہی ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے مطالبات کو پورے کریگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں