محسن لغاری نے پہلے روز ہی اجلاس کی پہلی قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی

بدھ 15 اگست 2018 20:18

محسن لغاری نے پہلے روز ہی اجلاس کی پہلی قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی کے نو منتخب رکن محسن لغاری جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پہلے روز ہی اجلاس کی پہلی قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دی ہے بتایاگیا ہے کہ محسن لغاری کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں پنجاب حکومت سمیت وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دونوں حکومتیں اپنی پہلی فرصت میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں