پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے افراد سازی کریں گے،حافظ محمدسعید

کرپشن کرنے اور ملکی دولت بیرون ممالک ذخیرہ کرنیوالوں نے لوگوں کو نظریہ پاکستان سے دور کیا،خطاب

بدھ 15 اگست 2018 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے افراد سازی کریں گے۔عوام الناس میں قیام پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ہم بہت بڑے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔قیام پاکستان کے وقت اللہ سے کئے عہد کو پورا کیا ہوتا تو مشرقی پاکستان الگ نہ ہوتا۔

نظریہ پاکستان کو ایمان کی شکل دیکر عمل کی بنیاد رکھنی ہے ۔ ملی مسلم لیگ اقلیتوں کا تحفظ سیرت نبوی کا حصہ سمجھتی ہے۔کرپشن کرنے اور ملکی دولت بیرون ممالک بنکوں میںذخیرہ کرنے والوں نے لوگوں کو نظریہ پاکستان سے دور کیا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے مرکز حدیبیہ پتوکی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، محمد یعقوب شیخ، حافظ عبدالغفار، پروفیسر انور چوہدری اور محمد منیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج پاکستان کو مدینہ والا پاکستان بنانے کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ جب برصغیر میںکلمہ طیبہ کی بنیاد پر تحریک چلی اور لاکھوں قربانیاں دی گئیں۔ ہم اللہ کے فضل و کرم سے بہت بڑے مشن کا آغاز کر رہے ہیں۔ہم نے ہر شخص تک نظریہ پاکستان کا پیغام پہنچانا ہے۔ پاکستان بننے کے بعد اللہ سے جو عہد کیا اسے پورا نہیں کیا گیا۔ اگر اس عہد کو نبھاتے تو مشرقی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں