لاہور ،جماعت اسلامی نے دکھی انسانیت کی خدمت کا جو بیڑا اُٹھا یا ہے وہ ہمارے لیے قابل فخر ہے ، ذکر اللہ مجاہد

الخدمت فائونڈیشن ہر مشکل گھڑی میں غریب اور مستحق لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے ،امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 15 اگست 2018 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے دکھی انسانیت کی خدمت کا جو بیڑا اُٹھایا ہے وہ قابل قدر ہی نہیں بلکہ قابل فخر بھی ہے ۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی مخلوق سے محبت و خیر خواہی کا رویہ رکھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں چرم ہائے قربانی کے حوالے سے الخدمت فائونڈیشن لاہور کے ذمہ داران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی ، محسن بشیرو دیگر ذمہ داران ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں مستحق اور ضرورت مند طبقات کی فلاو بہود کے لیے ملک کے کونے کونے میں ہونے والے کار خیر میں پیش پیش ہے اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

ہر سال قربانی کی کھالوں سے اکٹھی ہونے والی رقم الخدمت فائونڈیشن تعلیم ، صحت ، کفالت یتامیٰ سمیت دیگر بے شمار خدمت کے کاموں پر خرچ کرتی ہے اور اس کار خیر میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کا بنیاد ی کردار ہوتا ہے جو عید قربان کے موقع پر اپنی خوشیاں قربان کر کے غربیوں ، مسکینوں ، یتیموں کی فلاح و بہود کے لیے ا جتماعی قربانی و قربانی کی کھالیوں کو اکھٹیا کرنے کا ا نتظام کرتے ہیں۔

اس مو قع پر صدر الخدمت فائونڈیشن لاہورعبدالعزیز عابد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے عید پر اپنی خوشیاں قربان ہمارے رضاکاروں ، جماعت کے کارکنان اور ذمہ داران کا چرم ہائے قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا قابل فخر بات ہے ۔ الخدمت فائونڈیشن ہر مشکل گھڑی غریب اور مستحق لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے ۔ عبدالعزیز عابد نے مخیرحضرات اور قربانی کی سعادت حاصل کرنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ عید قربان پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں یتیم ، بے سہارا بچوں کی صحت و تعلیم اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے الخدمت فائونڈیشن کو دیں اور اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں