سابق اسپیکر ایاز صادق جاتے جاتے بھی ضابطے کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہ آئے

سابق اسپیکر نے ضابطے کے خلاف جاکر لیگی رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا مائیک آن کروایا جبکہ وہ نئے اسپیکر کے انتخاب کے بعد اسکے مجاز نہ تھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 15 اگست 2018 20:32

سابق اسپیکر ایاز صادق جاتے جاتے بھی ضابطے کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہ آئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 اگست 2018ء) :سابق اسپیکر ایاز صادق جاتے جاتے بھی ضابطے کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہ آئے۔ سابق اسپیکر نے ضابطے کے خلاف جاکر لیگی رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا مائیک آن کروایا جبکہ وہ نئے اسپیکر کے انتخاب کے بعد اسکے مجاز نہ تھے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بطور اسپیکر آج آخری دن تھا۔

آج ہونے والے اسپیکر کے الیکشن کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر کامیاب ہوئے اور انہوں نے اس سخت مقابلے میں اپوزیشن کے اُمیدوار سید خورشید شاہ کو شکست دی۔ایاز صادق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کہ قومی اسمبلی کے کُل 322 اراکین نے حلف لیا، اور 322 ارکان اسمبلی نے ہی ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

322 ووٹس میں سے 8 ووٹ مسترد ہوئے ۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار اسد قیصر نے 176 جبکہ اپوزیشن اُمیدوار سید خورشید شاہ نے 146 ووٹس حاصل کیے۔ ایاز صادق نے نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے طور پر اسد قیصر کے نام کا اعلان کر دیا۔تاہم اس موقع پر جب اسد قیصر اسپیکر منتخب ہو گئے تو ضابطے کے مطابق ایاز صادق ایوان کی کاروائی چلانے کے مجاز نہ رہے تھے اور انہیں نئے اسپیکر سے حلف لینے کے بعد انہیں نشست چھوڑنا تھی تاہم اس سابق اسپیکر ایاز صادق جاتے جاتے بھی ضابطے کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہ آئے۔ سابق اسپیکر نے ضابطے کے خلاف جاکر لیگی رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا مائیک آن کروایا جبکہ وہ نئے اسپیکر کے انتخاب کے بعد اسکے مجاز نہ تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں