ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے فارم ہائوس پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے بد تمیزی کا سخت نوٹس لے کر کارروائی کر دی

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے چند روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں فارم ہائوس پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے بد تمیزی کا سخت نوٹس لے کر کارروائی کر دی۔واقعہ میں ملوث کانسٹیبل عبدالمنان اور لیڈی کانسٹیبل نصرت عنایت کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا کہ کانسٹیبل عبدالمنان اور لیڈی کانسٹیبل نصرت عنایت کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر سخت محکمانہ ایکشن لیا گیا۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر بہار حسین اور ٹی اے ایس آئی ذوالفقار کو بھی انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر سخت محکمانہ سزا دی جائے گی۔قانون پر عملدرآمد کرنا ہم سب پر لازم ہے۔کسی پولیس اہلکار کو کسی شہری سے بد اخلاقی یا غلط رویہ اختیار نہیں کرنے دینگے۔ایس ایس پی آپریشنزلاہور اسد سرفراز خان نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور ٹی اے ایس آئی کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کو سفارشات بھجوادیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں