حلقہ کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چودھری سلیم بریار

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) معروف صنعتکار و پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چودھری سلیم بریار نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ۔ مسلم لیگ(ق) پاکستان تحریک انصاف سے مل کر حکومت سازی کر رہی ہیں اور ہم مسلم لیگ(ق) کے پلیٹ فارم سے علاقہ کے مسائل کے حل کے لئے بھرپورکوشش کریں گے اور علاقہ سے پسماندگی کا خاتمہ اور تعمیر و ترقی کا دور ہمارا عوا م سے وعدہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور خدمت کی سیاست کو جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال کے مقامی میرج ہال میںکارکنوں کے اعزاز میں دی گئی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چودھری مدثر سلیم بریار اور سابق ایم پی اے چودھری انصر بریار بھی موجود تھے ۔ چودھری سلیم بریار نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عام انتخابات میں اپنے ووٹ اور سپورٹ سے ہمیں بھرپور کامیاب کروانے کی کوشش کی لیکن ہم عوام کے مسائل کے ازالہ کے لئے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں