پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا‘تحریک انصاف‘مسلم لیگ(ق) اور دیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد کی پوزیشن مضبوط
نون کے کئی ناراض اراکین صوبائی اسمبلی بھی چوہدری پرویزالہی کو ووٹ دیں گے‘وزیراعلی کے انتخاب میں بھی یہ اراکین اہم کردار اداکریں گے-ذرائع کا دعوی پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپوزیشن کا امیدوار تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ، شہباز شریف کے نام پر پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ میں اختلافات بڑھ گئے
میاں محمد ندیم جمعرات 16 اگست 2018 09:59
(جاری ہے)
ذمہ دارذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چوہدری بردران کی ملاقاتوں اور رابطوں سے قیادت سے ناراض اور نالاں اراکین اسمبلی تحریک انصاف‘مسلم لیگ (ق) اور دیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد یوں کے نامزد سپیکر وڈپٹی سپیکر بلکہ وزیراعلی کے امیدوار کو بھی ووٹ دیں گے. ذرائع نے دعوی کیا ہے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کا فاروڈبلاک وجود میں آچکا ہے جس سے نون لیگی قیادت آگاہ یہی وجہ ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کی سیٹ رکھنے کی بجائے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پنجاب میں ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازوزیراعلی کے امیدوار ہونگے اور ناکامی کی صورت میں قائد حزب اختلاف . ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے مسلم لیگ نون کے کئی اراکین اسمبلی ناراض ہیںکہ مسلم لیگ نون کی قیادت اپنے خاندان کے باہر کوئی عہدہ دینے پر تیار نہیں . پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی اسپیکر جبکہ دوست محمد مزاری ڈپٹی سپیکر کے امیدوار ہیں‘ مسلم لیگ نون کی جانب سے چوہدری اقبال گجر سپیکر کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں. پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 175، مسلم لیگ ق کی 10 ہے جبکہ مسلم لیگ نون کے ارکان کی تعداد پنجاب اسمبلی میں 162، پیپلز پارٹی کی 10 ہے ذرائع کا دعوی ہے کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں پیپلزپارٹی سے بھی چوہدری بردران کے رابطے ہوئے ہیں اور پیپلزپارٹی پنجاب میں تحریک انصاف‘مسلم لیگ (ق)اور دیگر جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کی حمایت کرئے گی جبکہ سندھ میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتیں پیپلزپارٹی کی حمایت کریں گی. علاوہ ازیں راہ حق پارٹی کا ایک رکن جبکہ 3 آزاد ارکان ہیں جبکہ 3 حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3 میں الیکشن روکے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کی 7 سیٹیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہوئی ہیں.دوسری جانب وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا، قومی اسمبلی کے اراکین17اگست کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے، اجلاس بعد نماز جمعہ ساڑھے تین بجے شروع ہوگا.خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے17اگست کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، جس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بعد نماز جمعہ ساڑھے تین بجے شروع ہوگا.دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئے متحدہ اپوزیشن کا امیدوار تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ، شہباز شریف کے نام پر پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ میں اختلافات بڑھ گئے. پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان اختلافات پھر غالب آگئے ہیں وزارت عظمی کے امیدوار پر متحدہ اپوزیشن متحد نہیں رہی. وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کے نام پر پیپلز پارٹی کے خدشات ہیں،پیپلز پارٹی کا ووٹ سوالیہ نشان بن گیا. بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار تبدیل کرائیں گے. مسلم لیگ (ن )کی رہنما ءمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹ دے نہ دے،وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہی ہوں گے. اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر بھی مسلم لیگ (ن) نے احتجاج کیااور پیپلزپارٹی نے خاموشی اختیارکی ،اب پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب سے پہلے متحدہ اپوزیشن کا امیدوار بدلنے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ نون لیگی راہنما یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی سندھ میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں اپنا قائد حزب اختلاف لانا چاہ رہی ہیں اور ممکنہ طور پیپلزپارٹی کی سابق اتحادی جماعتیں اسے قومی اسمبلی میں سپورٹ کریں گی اسلام آباد میں یہ اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں کہ آصف علی زرداری بلاول کو قائد حزب اختلاف کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں.
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو