محمود خان وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہو گئے

محمود خان نے 77ووٹ حاصل کیے ، اپوزیشن کے نثار گل نے 33ووٹ حاصل کیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 11:45

محمود خان وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہو گئے
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2018ء) محمود خان وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں تاریخ رقم کر دی۔تحریک انصاف کی طرف سے نامزد امیدوار محمود خان وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہو گئے۔محمود خان نے 77ووٹ حاصل کیے۔ جب کہ اپوزیشن کے میاں نثار نے 33 ارکان کی حمایت حاصل کی۔تحریک انصاف کے محمود خان نے اپوزیشن کے نثار گل کو شکست دی۔

اور اس طرح سے دوسری بار تحریک انصاف کا کھلاڑی ہی وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہوا ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا اعلان اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کیا۔جس کے بعد اسمبلی میں محمود خان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے حوالے سے تحریک انصاف میں کئی احتلافات سننے میں آئے تھے۔

اور کہا گیا کہ پرویز خٹک کسی بھی صورت وزیر اعلی کی کرسی چھوڑنے کو تہار نہیں ہیں۔بعد میں عاطف خان کانام بھی بطور وزیر اعلی خیبرپختونخوا سامنے آیا۔تاہم ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے عاطف خان کے نام پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ کسی صورت بھی عاطف خان کو وزیر اعلی کے پی کے نہیں بننے دیں گے۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور کی وزارت اعلیٰ کے لیے محمود خان کو نامزد کیا گیا تھا ۔

پشاورکے وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود خان کے اڑھائی ارب روپے کے اثاثے ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کیے جانے والے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خا ن2 ارب51 کروڑ 67 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ محمود خان کے گوشواروں کے مطابق ان کے پاس 4 کروڑ روپے نقد ہیں ، وہ 87 کینال زرعی اراضی کے مالک ہیں اور55 کمرشل دکانیں بھی ان کی ملکیت ہیں، محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35 تولے سونا ہے اور گھر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا فرنیچر بھی موجود ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمود خان اب تک سعودی عرب کے علاوہ کسی بھی بیرون ملک نہیں گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں