پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی پارٹی کے رہنما کو شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پربڑامطالبہ کر دیا

صرف معافی مانگنے سے کام نہیں چلے گا، عمران شاہ کو شہری کے پاؤں پکڑ کر معافی کا مطالبہ کرنا چاہئیے اور اللہ سے توبہ کرنی چاہئیے، پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اگست 12:22

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی پارٹی کے رہنما کو شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء) :پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا نے اپنے ہی پارٹی کے رہنما کو شہری پر تشدد کرنے پر بڑامطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما عمران شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک شہری پر تشدد کر رہے تھے۔بعد ازاں انہوں نے گھر جا کر معافی مانگی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایم این اے، ایم پی اے، چیف منسٹر کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔

عمران شاہ کی صرف معافی مانگنے سے فائدہ نہیں ہوگا انہیں اس شہری کے پاؤں پکڑ کر معافی کا مطالبہ کرنا چاہئیے۔اور اللہ سے توبہ کرنی چاہئیے۔قانون ہاتھ میں  لینے کا ہمارے پاس کوئی حق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

فیصل واڈا کا مزید کہنا تھا کہ میں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اس واقعے کو سب سے پہلے میں نے ہی اٹھایا تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران شاہ کراچی کے علاقہ اسٹیڈیم روڈ پر شہری پر تشدد کررہے ہیں ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمران علی شاہ کی حرکت کو اسٹیٹس کو اور پروٹوکول کی مخالفت کرنے والی پی ٹی آئی کے دوہرے معیار سے منسوب کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ندامت کا اظہار کیا اور واضح کیا کے ذمہ دار شہری اور منتخب رکن سندھ اسمبلی ہونے کے ناطے ان پر شہریوں کی حفاظت کا ذمہ زیادہ ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ویڈیو میں ادھوری حقیقت دکھائی گئی ۔

انہوں نے شہری کو اس لیے مارا پیٹا کیونکہ اس نے ایک غریب موٹرسائیکل سوار کو بار بار اپنی گاڑی سے ٹکر ماری تھی۔عاملے پر احتجاج بڑھنے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے رکن اسمبلی عمران علی شاہ کوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔جس کے بعد نو منتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ شہری داؤد کے گھر ان سے معافی مانگنے پہنچ گئے تھے۔ہری پر تشدد کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اب ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے اس بات کی تردید کر دی ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ڈاکٹر عمران علی شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی گئی ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments