قوم کو " پرچی والا اسپیکر" قومی اسمبلی مبارک ہو

معروف صحافی رؤف کلاسرا نے نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پرچی سے دیکھ کر تقریر کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 13:10

قوم کو " پرچی والا اسپیکر" قومی اسمبلی مبارک ہو
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ مجھے تحریک انصاف والوں پر بہت ترس آ رہا ہے۔وہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے تھے کہ وہ پرچی سے دیکھ کر تقریر کرتے ہیں۔لیکن آج پرچی والے اسپیکر بھی سامنے آ گئے ہیں۔رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ میں نے تو تین چار پارلیمنٹ دیکھی لیکن اس می پرچی والا اسپیکر کبھی نہیں دیکھا۔

میں نے کسی بھی اسپیکر کو آج تک پرچی دیکھ کر تقریر کرتے نہیں دیکھا۔اس لیے پی ٹی آئی جو دوسروں کو طعنے دیتے تھے آج یہ طعنہ ان کے اپنے گلے پڑ گیا ہے۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ خود اعتمادی کا عنصر دیکھئے کہ ایک اسپیکر اپنی نشست پر بیٹھ کر خود گفتگو تک نہیں کر سکتا۔حالانکہ کہ ایک اسپیکر کو ایوان میں موجود لوگوں سے آنکھیں ملا کر بات کرنی چاہئیے تھی۔

(جاری ہے)

عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں ناکام رہے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے تھے۔انہوں نے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی کے ارکان کی طرف سے اپنے اوپر کئے جانے والے اعتماد پر ان کا شکر گذار ہوں، وہ عوام اور ارکان اسمبلی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور قائداعظم محمد علی جناح اور مولوی تمیز الدین کی طرف سے قائم کردہ پارلیمانی روایات اور ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور ان میں اضافے کی کوشش کریں گے، ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات کے لئے کام کیا جائے گا اور ہمیں مل کر عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے طور پر انتخاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وہ الله تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں جس نے انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر کے منصب پر فائز ہونے کا موقع فراہم کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر جماعتوں کی طرف سے اپنے اوپر اعتماد کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں