اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے مضبوط اُمیدوار ..

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے مضبوط اُمیدوار سامنے آ گیا

سردار محمد خان لغاری کو وزارت اعلیٰ کے لیے مضبوط اُمیدوار قرار دیا جا رہا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2018ء): پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے کوئی نام سامنے نہیں آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سردار محمد خان لغاری کو مضبوط اُمیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ سردار محمد خان لغاری ڈیرہ غازی خان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

لیکن سردار محمد خان لغاری نے قومی اسمبلی کی نشست کا حلف نہیں اُٹھایا تھا۔ واضح رہے کہ سردار محمد خان لغاری معروف پارلیمنٹیرین سردار مقصود خان لغاری کے صاحبزادے ہیں۔ اس سے قبل لاہور سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے مراد راس کو پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے لیے منتخب کر لیے جانے کی خبریں بھی موصول ہوئی تھیں۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چئیرمین عمران خان نے جس نوجوان رہنما کو پنجاب کا وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ رہنما ممکنہ طور پر مراد راس ہیں۔

مراد راس پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں جو لاہور سے منتخب ہوئے ۔ مراد راس 2013ء کے انتخابات میں بھی لاہور سے الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ مختلف اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مراد راس کو ان کی کارگردگی سے متاثر ہو کر پنجاب کا وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے سردار محمد خان لغاری کا نام سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تاحال وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے کسی اُمیدوار کو نامزد نہیں کیا جبکہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کا اُمیدوا نامزد کر رکھا ہے۔ اُمید کی جا رہی ہے ایک دو دنوں کے اندر ہی عمران خان بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے کسی ایک نام کا حتمی اعلان کر دیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں