معروف صحافی نواز شریف اور مقبوضہ کشمیر کا موازنہ کرنے پر ن لیگی رہنما پر سخت برہم ہو گئے

مرتضیٰ جاوید کو مقبوضہ کشمیر بھیجیں، یہ ایوان میں بیٹھنے کے قابل نہیں، ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے، ان کو معافی مانگنی چاہیے، مجیب الرحمان شامی کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 13:33

معروف صحافی  نواز شریف اور مقبوضہ کشمیر کا موازنہ کرنے پر ن لیگی رہنما پر سخت برہم ہو گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2018ء) معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نواز شریف اور مقبوضہ کشمیر کا موازنہ کرنے پر ن لیگی رہنما پر سخت برہم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما مرتضی جاوید نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ویسا تو بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی نہیں کرتا۔

مرتضیٰ جاوید کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ جاوید کو مقبوضہ کشمیر بھیجیں، تا کہ یہ دو دن وہاں گزاریں۔پھر ان کو معلوم ہو گا کہ جہنم اور جنت میں کیا فرق ہوتا ہے۔پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے موازنہ کرنا گناہِ کبیرہ ہے۔یہ ایوان میں بیٹھنے کے قابل نہیں، ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے، ان کو معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

مرتضی جاوید کو یاد نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں سانس لینا بھی مشکل ہے لیکن اس کے باجود بھی کشمیری بھارتی فوجیوں کے آ گے سینہ تان کے کھڑے ہوتے ہیں اور پاکستان کی حمایت میں نعرے لگاتے ہیں۔لیکن مرتضی اقبال کا کشمیر سے متعلق یہ بیان بہت بڑی گستاخی ہے۔اس بیان نے میرے تن بدن میں آگ لگا دی ہے اور مرتضی عباسی کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہئیے۔

یاد رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماء مرتضیٰ عباسی نے قومی اسمبلی میں کہا کہ پارلیمانی روایات کو برقرار رکھنے کیلئے تعاون کریں تاہم سپیکر پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو ایک نظر سے دیکھیں انہوں نے کہا کہ تین دفعہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لے جانا عوامی نمائندوں کی توہین ہے تمام ممبران اپنے عزت و وقار کی بحالی کیلئے متحد ہوجائیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے جس طرح سلوک ہورہا ہے اس طرح کا سلوک تو بھارتی فوج کشمیریوں سے بھی نہیں کررہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں