موجودہحکومت اور عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جا رہی ہے،سعد رفیق

جمعرات 16 اگست 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک نااہل شخص جہازمیں اراکین اسمبلی کولارہا ہے،ہمارے لوگوں کوفون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی،اس حکومت اوراس کے عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں ان کے ایم پی اے نے شہری پرتشددکیامگرقانون حرکت میں نہیں آیا،پہلے پٹائی کرلوپھردبا ئوڈال کرصلح کرلو۔

سعد رفیق کا کہناتھا کہ عمران خان غیر ملکی قرضہ نہیں لینا،ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بھولنا نہیں،ہم روز آپ کو یاد دلاتے رہیں گے ،یہ فراڈ زیادہ دن نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں بنا رہے ،ابھی وزیراعظم نہیں بنے اور 25 ،25 آدمی ساتھ چل رہے ہیں، دیکھیں گے کس کس گورنر ہائوس کی دیواریں گریں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں