ن )لیگ کے امیدوار پر ہمارے تحفظات کو دور نہ کرنے پر پنجا ب میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ‘حسن مرتضی

مسلم لیگ (ن) والے اپنا قبلہ درست کر لیتے تو آج ہم پنجاب میں بھی ان ساتھ دیتے‘پیپلزپارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 اگست 2018 15:30

ن )لیگ کے امیدوار پر ہمارے تحفظات کو دور نہ کرنے پر پنجا ب میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ‘حسن مرتضی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار پر تحفظات تھے ،ہمارے تحفظات کو دور نہیں کیا گیاجس پر ہم نے پنجا ب میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ،پیپلز پارٹی کی قیادت کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے بیانات دئیے گئے،کسی کی خاطر خود کو برباد نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حسن مرتضی نے کہاکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن ) دونوں جماعتوں کے رویے سیاسی نہیں ہیں ،مسلم لیگ (ن )کی جانب سے کبھی ہمارے پیٹ پھاڑنے تو کبھی ہمیں سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کی گئیں جبکہ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہمارے گھروں کی دیواریں گرانے کی بات کی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے کراچی میں شہری پر سر عا م تشدد کیا ،ہم ایک سال پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ یہ لوگ ایم کیو ایم ٹو ہیں اور تشدد کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہم آل پارٹیز کانفرنس سے بھاگے نہیں، ایک شخصیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اگر مسلم لیگ (ن) والے اپنا قبلہ درست کر لیتے تو آج ہم پنجاب میں بھی ان ساتھ دیتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں