منصور شیخ نے خواتین کو ہراساں کیا، کیمروں کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے، شو روم مالکان

شور روم انتظامیہ نے میرے بیٹی کے سامنے مجھ پر تشدد کیا ، تحریک انصاف کے رہنما منصور شیخ کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 اگست 2018 16:01

منصور شیخ نے خواتین کو ہراساں کیا، کیمروں کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے، شو روم مالکان
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما منصور شیخ آج ایک تنازع کا شکار ہو گئے۔منصور شیخ پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے شو روم کے عملے پر تشدد کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منصور شیخ اور شو روم انتظامیہ کے درمیان جگھڑا گاڑی کی ڈلیوری میں تاخیر ہونے پرہوا۔شو روم مالکان کا کہنا ہے کہ منصور شیخ نے شو روم میں توڑ پھوڑ کی،خواتین کو ہراساں کیا جب کہ جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق منصور شیخ نے ملازمین پر تشدد نہیں کیا بلکہ منصور شیخ پر تشدد کیا گیا۔کہا گیا ہے کہ وڈیو میں شوروم ملازمین کومنصور شیخ پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

رہنما تحریک انصاف منصور شیخ پر تشدد انکی بیٹی کے سامنے کیا گیا۔ویڈیو میں بیٹی کو منصور شیخ کو چھڑواتےدیکھا جاسکتا ہے۔

ملازمین نے منصور شیخ پر تشدد کرکے کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق شوروم مالک کیخلاف موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی اسی نوعیت کامقدمہ درج کراچکی ہے۔جب کہ ایس ایس پی ملیرنےبھی منصور شیخ کی سرپرستی کی تردیدکردی ہے۔یاد رہے اس سے پہلے کراچی میں پی ٹی آئی کے منصور احمد شیخ نے ہنڈا شوروم کے ملازمین پر تشدد کیا اور ان کا کزن ایس ایس پی ملیر منیر شیخ بھی اس میں شامل ہے۔

منصور احمد شاہ نے اپنے کزن کی مدد سے شو روم کے عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور تشدد کیا۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق انہوں نے 5ملازمین کو بھی گرفتار کیا جب کہ 7 ملین کی رقم بھی چرائی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کو اپنی پارٹی سے ایسے عناصر کا خاتمہ کرنا چاہئیے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس تمام جگھڑے میں غلطی کس کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں