پی ٹی آئی کے محمد خان لغاری کی وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہونے کی تردید

جمعرات 16 اگست 2018 16:35

پی ٹی آئی کے محمد خان لغاری کی وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہونے کی تردید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار محمد خان لغاری نے پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار ہونے کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سردار محمد خان لغاری عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 192 ڈیرہ غازی خان 4 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 292 ڈی جی خان 8 سے کامیاب ہوئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرداری محمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ وہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا چکے ہیں اور وہ پنجاب اسمبلی کی جیتی ہوئی نشست سے مستعفی ہو چکے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں