ہمارے نمک میں ہی کچھ کمی رہ گئی تھی،عظمیٰ بخاری

ہمیں پتا تھا اس حوالے سے کوششیں جاری تھیں،پرویز الٰہی جعلی مینڈیٹ سے اسپیکربنے ،ہمیں پتا تھا اس حوالے سے کوششیں جاری تھیں۔پرویزالٰہی کواسپیکر کاووٹ کاسٹ کرنے والے ن لیگی ارکان کی بغاوت پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 اگست 2018 17:48

ہمارے نمک میں ہی کچھ کمی رہ گئی تھی،عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے پارٹی سے بغاوت کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کرنے پرکہا ہے کہ ہمارے نمک میں ہی کچھ کمی رہ گئی تھی، ہمیں پتا تھا اس حوالے سے کوششیں جاری تھیں، پرویز الٰہی جعلی مینڈیٹ سے اسپیکربنے، ہمیں پتا تھا اس حوالے سے کوششیں جاری تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الٰہی کے اسپیکر منتخب ہونے اور ن لیگ کے 15کے قریب ارکان کے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کرنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ن لیگی ارکان کمیٹی روم میں سر جوڑ کربیٹھ گئے وہاں بیٹھے ہوئے ارکان ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے بھی دیکھتے رہے۔عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمک میں ہی کچھ کمی رہ گئی تھی۔

(جاری ہے)

اگرہمیں پتا ہوتا توپہلے سے نہ گن لیتے۔ انہوں نے کہا کہ چند دن کی بات ہے صبر آجاتا ہے۔ ہمیں پتا تھا اس حوالے سے کوششیں جاری تھیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی بھی جعلی مینڈیٹ سے اسپیکربنے ہیں۔200 بندوں کے ساتھ ہاؤس چلا کردکھا دیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں،خفیہ رائے شماری کے ذریعے چودھری پرویزالٰہی کو201 ووٹ ڈالے گئے۔

جبکہ چوہدری اقبال گجر کو147ووٹ پڑے۔ خفیہ رائے شماری میں 349 ارکان اسمبلی نے حصہ لیا۔ پرویز الٰہی کو اپوزیشن امیدوار کے مقابلے میں 54 ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے بھی 10ارکان اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالے ہیں ،جس پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ن لیگ میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے۔ تاہم اس موقع پرن لیگی ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج بھی کیا۔ یاد رہے 371 کے ایوان میں صرف 354 نومنتخب ارکان نے حلف لیا ہے۔ جبکہ چوہدری نثار، میاں جلیل اور عظمیٰ قادری سمیت5 ارکان نے حلف نہیں اٹھایا۔اسی طرح 6حلقے نشستیں چھوڑنے پر خالی اور الیکشن کمیشن نے تین حلقوں سے نتائج بھی روک رکھے ہیں۔جبکہ 3حلقوں میں الیکشن نہیں ہوا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں