پنجاب اسمبلی، چوہدری پرویز الٰہی کی بطور سپیکر کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ایوان نعروں سے گونج اٹھا

دونوں اطراف کے ارکان اسمبلی نے پرویز الٰہی کی حمایت اور مخالفت میں نعرے لگائے

جمعرات 16 اگست 2018 20:24

پنجاب اسمبلی، چوہدری پرویز الٰہی کی بطور سپیکر  کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ایوان نعروں سے گونج اٹھا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کی بطور سپیکر پنجاب اسمبلی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا ایوان نعروں سے گونج اٹھا، دونوں اطراف کے ارکان اسمبلی نے پرویز الٰہی کی حمایت اور مخالفت میں نعرے لگائے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی نے سپیکر کا منصب سنبھالتے ہی اپنے خطاب میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں