لاہور ہائیکورٹ ، نگران وزیراعظم کے دورہ سوات پر سرکاری خزانے سے اخراجات ادا کرنے کیخلاف درخواست پر وفا ق دوبارہ نوٹس جاری

جمعرات 16 اگست 2018 20:40

لاہور ہائیکورٹ ، نگران وزیراعظم کے دورہ سوات پر سرکاری خزانے سے اخراجات ادا کرنے کیخلاف درخواست پر وفا ق دوبارہ نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات دورے پر سرکاری خزانے سے اخراجات ادا کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ۔ عدالت حکم کے باوجود وفاقی حکومت نے جواد داخل نہیں کرایا جس پر دوبارہ نوٹس جاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے بتایا نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات جانے کے لیے 22 گاڑیوں کا استعمال کیا نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا ۔

جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس معاملے پر کارروائی کرے اور پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں