شاندار کامیابی پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دیتے ہیں‘خرم نواز گنڈاپور

سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن سے ن لیگ کا داخلی انتشار بے نقاب ہو گیا‘نوراللہ صدیقی

جمعرات 16 اگست 2018 20:52

شاندار کامیابی پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دیتے ہیں‘خرم نواز گنڈاپور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سینئر پارلیمنٹرین چودھری پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد پنجاب اسمبلی کو ایک مدبر، تجربہ کار اور زیرک سیاستدان ملا ہے، چودھری پرویز الٰہی اپنے تجربہ سے ہائوس کو احسن طریقے سے چلائیں گے، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی ،سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن جی ایم ملک نے چودھری پرویز الٰہی کو مثالی کامیابی پر مبارکباد دی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن سے ن لیگ کا داخلی انتشار بے نقاب ہو گیا ،انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف منفی مہم سے ن لیگ کو 2018 ء کے الیکشن میں شکست ہوئی اور اب اسمبلیوں کے اندر بھی قاتل ٹولہ اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے ،15 اراکین کا ٹوٹنا بارش کا پہلا قطرہ ہے، فیاض وڑائچ نے کہا کہ ن لیگ کا عبرتناک انجام نوشتہ دیوار ہے ،ماڈل ٹائون کے قاتل اب تنہا رہ جائینگے اور ان کا ٹھکانہ جیل ہے۔

(جاری ہے)

10سال کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو قاتل اور لٹیرے راج سے نجات ملی ہے۔ بشارت جسپال نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی اور اطمینان ہے کہ پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہو گیا۔ اگلے الیکشن میں قاتل ٹولے کو کھڑے کرنے کیلئے امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت سے سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں