وزیراعظم امیدوارپرپیپلزپارٹی کی مجبوریوں کاعلم ہے،رانا ثناء اللہ

آصف زرداری کی کچھ مجبوریاں ہیں،اگر آصف زرداری کچھ رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا،خورشید شاہ کی نامزدگی پرہم نے اعتراض نہیں۔ن لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 اگست 2018 18:31

وزیراعظم امیدوارپرپیپلزپارٹی کی مجبوریوں کاعلم ہے،رانا ثناء اللہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار پرپیپلزپارٹی کی مجبوریوں کو سمجھ سکتے ہیں،آصف زرداری کی کچھ مجبوریاں ہیں،اگر آصف زرداری کچھ رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، خورشید شاہ کی نامزدگی پرہم نے اعتراض نہیں ، پیپلزپارٹی کوبھی شہبازشریف کی نامزدگی پراعتراض نہیں کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے شہبازشریف کے بطور وزیراعظم امیدوار نامزدگی پراعتراض کردیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کوشہبازشریف کی بطور وزیراعظم امیدوار نامزدگی بارے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے واضح کیا ہے کہ شہبازشریف کے علاوہ کسی بھی دوسرے رکن کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائے۔

(جاری ہے)

تاہم اگر پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار نہ بدلا توپھر ہم اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے تحفظات پر ن لیگ کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی بطور جماعت صوابدید ہے کہ وہ کس کووزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بطور اپوزیشن اتحادی اپنا مئوقف بدل لیا ہے۔ان کو بتانا چاہیے کہ جب پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر کا امیدوار کا نامزد کیا توہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں نے مسلم لیگ ن کواکثریتی جماعت کے طور پریہ حق دیا ہے کہ کسی بھی رکن کووزیراعظم نامزد کرسکتے ہیں تاہم اب یہ مسلم لیگ ن کی صوابدید پر منحصر ہے کہ وہ کس کووزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرتے ہیں تاہم مسلم لیگ نے پارٹی صدر شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔تاہم اب ان کواعتراض نہیں ہونا چاہیے۔رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مجبوریوں کو سمجھ سکتے ہیں،آصف زرداری کی کچھ مجبوریاں ہیں،اگر آصف زرداری کچھ رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں