تحریک انصاف نے اسپیکر بنتے ہی چوہدری پرویز الہیٰ سے بڑا مطالبہ کردیا

چوہدری صاحب جتنے ووٹ آپ کو ملے ہیں ،اتنے ہی ہمارے وزیر اعلیٰ کو بھی لے دیں،تحریک انصاف کا مطالبہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 اگست 2018 19:22

تحریک انصاف نے اسپیکر بنتے ہی چوہدری پرویز الہیٰ سے بڑا مطالبہ کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16اگست 2018ء) :تحریک انصاف نے اسپیکر بنتے ہی چوہدری پرویز الہیٰ سے بڑا مطالبہ کردیا۔تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے چوہدری صاحب جتنے ووٹ آپ کو ملے ہیں ،اتنے ہی ہمارے وزیر اعلیٰ کو بھی لے دیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری اقبال گجر کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔

چودہری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ چوہدری اقبال گجر کو 146 ووٹ ملے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 178 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 اور دو آزاد اُمیدواروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اس انتخاب کا بائیکاٹ کیا جبکہ چودھری نثار علی خان اور عظمیٰ زعیم قادری آج بھی حلف لینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اور حمایتی ارکان کو ملا کر کُل 190 ووٹس بنتے ہیں لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے 201 ووٹس حاصل کیے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور اسی فارورڈ بلاک کے 11 ارکان اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دیا۔ ن لیگ کے 10 سے زائد ارکان اسمبلی نے اپنی پارٹی سے بغاوت کر دی۔چوہدری پرویز الہیٰ کی اس برتری کے بعد تحریک انصاف کو اپنی وزارت اعلیٰ کی فکر پڑ گئی۔

معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس واضح برتری کے بعد تحریک انصاف نے چوہدری پرویز الہٰی سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ جتنے ووٹ آپکو اسپیکر کے لیے ملے ہیں اتنے ہی ہمیں وزیر اعلٰی کو بھی لے دیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف یہ اس لئیے چاہتی ہے کیونکہ وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر اسپیکر کی برتری نہیں چاہتی اور اگر چوہدری پرویز الہیٰ نے ایسا نہ کیا تو حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں