بلوچستان میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گیا

پاکستان تحریک انصاف کےبابرموسیٰ خیل نے 36ووٹ حاصل کیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 اگست 2018 20:01

بلوچستان میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16اگست 2018ء) :بلوچستان میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کےبابرموسیٰ خیل نے 36ووٹ حاصل کیے۔تفصیلات کے مطابق آج بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا اور عبد القدوس بزنجو نے 39ووٹ حاصل کیے۔اپوزیشن اتحاد کے نواز کاکڑ کو 20ووٹ ملے۔ محمدنوازخان کاکڑ متحدہ مجلس عمل اور بی این پی مینگل کےنامزدامیدوارتھے۔

میرعبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے15ویں اسپیکرمنتخب ہوئےہیں۔اس سے پہلے میرعبدالقدوس بزنجو4جون 2013 سے 22 مئی 2015 تک ڈپٹی اسپیکررہ چکے ہیں۔اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق بلوچستان میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کےبابرموسیٰ خیل نے 36ووٹ حاصل کیے۔

سرداربابر موسیٰ خیل کےمدمقابل احمدنواز نے21ووٹ حاصل کیے۔ڈپٹی اسپیکرکےانتخاب میں ایک ووٹ مستردہوا۔سرداربابرموسیٰ خیل بلوچستان عوامی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کےنامزدامیدوارتھے۔نومنتخب ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرموسیٰ خیل نےاپنےعہدےکاحلف اٹھالیا ہے۔دوسری جانب اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے قائد ایوان کے انتخاب کے شیڈول کا دوبارہ اعلان کردیا۔بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کاانتخاب اب18اگست کوصبح11بجےہوگا۔اسپیکرنےوزیراعلیٰ کےانتخاب کادوبارہ شیڈول اراکین اسمبلی کی خواہش پرجاری کیا۔اس سےقبل قائد ایوان کےانتخاب کیلیےاسمبلی اجلاس کل صبح 11بجےطلب کیاگیاتھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں