عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں،اب حقیقی معنوں میں قومی امنگوں کے مطابق عوامی حکومت قائم ہوگی،چوہدری محمد سرور

جمعرات 16 اگست 2018 23:10

عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں،اب حقیقی معنوں میں قومی امنگوں کے مطابق عوامی حکومت قائم ہوگی،چوہدری محمد سرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) تحر یک انصاف کے نامزدگور نر پنجاب سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیںاب حقیقی معنوں میں قومی امنگوں کے مطابق عوامی حکومت قائم ہوگی۔ گور نر ہائوس لاہور کے بارے عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد جو بھی فیصلہ کر یں گے اس پر عمل کیا جائیگا کیونکہ عمران خان کا ویژن ہی ہمارامشن ہے ‘ اپوزیشن مر کز اور صوبے میں تقسیم ہو چکی ہے ‘کر پشن ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ اولین تر جیح ہوگی ‘تحر یک انصاف کا وزیر اعظم ‘وزراء اعلیٰ‘ گورنرز ‘وزراء اور مشیر حکومتی عہدے کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

پنجاب میں نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں لوگوں کو انکا حق ملے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں میڈیا کے مختلف نمائندوں اور پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں کر پشن ایک ناسو بن چکا ہے جس ادارے میں چلے جائیںوہاں کرپشن اور سفارش چلتی ہے اور پیسے کے بغیر لوگوں کے کام نہیں ہوتے مگر اب نئے پاکستان میں ایسے تمام مظالم کا خاتمہ کر کے ملک میں حقیقی معنوں میں ایک عوامی اور جمہوری حکومت قائم ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر حکمران خود کر پشن کرتے ہیں تو پھر نیچے والے لوگوں کو بھی کر پشن کر نے کی جرات ہوتی ہے مگر جب ملک میں عمران خان وزیر اعظم ہوں گے تو کوئی بھی کر پشن کر نے کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں کیونکہ نئے پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کوانکے جر م کے سزاسالوں مہینوں نہیں دنوں میں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میںسنا دیا ہے اس لیے جن کے پاس اپوزیشن کا مینڈ یٹ ہے وہ اپوزیشن کر یں ہم ہر فورم پر انکا سامنا کر یں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں