اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںاذان سمیع خان فلم انڈسٹری میں انٹری کے لیے تیار

اذان سمیع خان فلم انڈسٹری میں انٹری کے لیے تیار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء)زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان فلم انڈسٹری میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں یہ نئے اور جاذب نظر انداز میں دکھے،اذان معروف اداکارہ زیبا بختیار اورگلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کے بیٹے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

اذان کی حالیہ وائرل تصویر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اذان بہت جلد انڈسٹری کے اٴْفق پر روشن ستارے کے طور پر نمودار ہونے کو تیار ہیں۔یہ تصویر ان کے میگزین فوٹو شوٹ میں سے ہے جس کو لندن میں شوٹ کیا گیا ہے، اس فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اذان شائقین اور انڈسٹری کی توقعات پر پورے اتر پائیں گے یا نہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں