عمران خان اگلے 48 گھنٹوں میں قوم سے خطاب کریں گے

نامزد وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے نکات آج پارٹی اجلاس میں طے کیے جائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 11:28

عمران خان اگلے 48 گھنٹوں میں قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء) سربراہ تحریک انصاف عمران خان اگلے 48 گھنٹوں میں قوم سے خطاب کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عمران خان آج اپنی سیکورٹی ٹیموں اور میڈیا ٹیموں سے الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔عمران خان اگلے 48 گھنٹوں میں قوم سے بھی خطاب کریں گے۔خطاب کے دوران عمران خان قوم کو اپنے اعتماد میں لیں گے۔

نامزد وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے نکات آج پارٹی اجلاس میں طے کیے جائیں گے۔یاد رہے پاکستان کےنئے وزیراعظم کےانتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ آج ہوگی،وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ایوان کو تقسیم کر کے ووٹ دیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔جس کا ایک نکاتی ایجنڈاہوگا کہ نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے۔

(جاری ہے)

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیر اعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔کامیابی کے لیے ایوان کی مجموعی تعداد کی اکثریت یعنی 172 ووٹ درکار ہوں گے۔اگر مطلوبہ ووٹ کسی کو نہ ملے تو ووٹنگ دوبارہ ہوگی اور پھر ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت حاصل کرنے والا کامیاب قرار پائے گا۔ جب کہ تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ ان کی نمبر گیم پوری ہے اور وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان کے ممکنہ وزیر اعظم ہوں گے۔جو کہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سادگی پی ٹی آئی حکومت کا شعار ہوگا۔اسی لیے وزیر اعظم کیلئے تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں سادگی سے ہو گی۔عمران خان اسٹیٹس کو کی سیاست توڑ کر وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے،پاکستان تنہائی سے نکل رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کی سادگی کی مثال دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی ون ڈش کا انتظام تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں