نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے ساتھ محفل مشاعرہ سجا لیا

ایاز صادق نواز شریف سے ملتے ہوئے رنجیدہ ہوئے تو نواز شریف نے شعر کہا کہ" ہمیں تو گردش ایام پر رونا آیا، ایاز صادق آپ کو کس بات پر رونا آیا"

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 13:10

نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے ساتھ محفل مشاعرہ سجا لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2018ء)  اڈیالہ جیل میں جمعرات کا دن سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کادن ہوتا ہے۔گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ن لیگی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

پارٹی رہنماؤں میں سینیٹر مشاہد حسین سید، میر حاصل بزنجو،پرویز ملک،طلال چوہدری،زبیر محمود اور غلام دستگیر کے علاوہ صاف پانی کمیشن کے سابق سربراہ قمرالاسلام کے بچے شامل تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائڑد صفدر سے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ اور خاندان کے 83 افراد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جن میں پارٹی عہدیداران اور کارکن بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران جہاں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور احتجاجی سیاست زیر بحث آئی۔وہاں پر ایک چھوٹی سی محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوئی۔سینیٹر مشاہد اللہ حسین نے نواز شریف کی فرمائش پر شعر سنائے۔نواز شریف شعر و شاعری سے خوب محظوظ ہوتے رہے۔اور ملاقاتیوں کے ساتھ نشست دلچسپ ہو گئی۔سردار ایاز صادق نواز شریف سے ملتے ہوئے رنجیدہ ہو گئے تو نواز شریف نے شعر سنایا کہ

 ہمیں تو گردش ایام پر رونا آیا

 ایاز صادق آپ کو کس بات پر رونا آیا

یاد رہے نواز شریف نے دو روز قبل کمرہ عدالت سے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی تھی اس موقع پر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مسجد میں جا کر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے؟ ۔

تو نواز شریف نے جواب دیا کہ باہر جانے کی اجازت نہیں، نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں۔۔۔مریم نواز سے روز ملاقات نہیں ہوتی۔۔۔مریم نواز سے بھی ملاقاتیوں کے ساتھ ہفتے بعد ہی ملاقات ہوتی ہے۔صحافی نے نواز شریف سے طبعیت سے متلعق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ جی الحمد اللہ ٹھیک ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں۔ ؟۔تو نواز شریف نے جواب دیا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔ اس سے پہلے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کرنے والے صحافیوں نے بھی اس بات کا ذکر کیا ہے کہ نواز شریف جیل میں قید تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں