پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کر دی

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، فاروق ایچ نائیک

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 13:21

پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2018ء) بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرادری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرادری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کر دی ہے۔پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر کو کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے بلکہ وارنٹ گرفتاری دیگر مفرور ملزمان کے جاری ہوئے ہیں۔

جب کہ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔جب کہ دوسری جانب ایف آئی اے افسر نے بھی آصف زرداری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ 35ارب روپے کی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

بینکنگ کورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

اور آصف علی زرداری کو کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اور کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 4 ستمبر تک گرفتار کیا جائے۔۔عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ مفرور ملزمان میں نمر مجید، اسلم مسعود اور عارف خان و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ملزمان پر بوگس اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد ہے۔

جب کہ آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز سابق صدرر آصف علی زرداری کو مفرور ملزم قرار دے دیا گیا تھا۔ جعلی بنک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئیں تھیں۔ فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک کی توسیع کر دی گئی تھی۔جب کہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق صد ر آصف علی زرادری مفرور ملزم قرار پائے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں