چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں بجٹ بڑھانے سے متعلق معاملہ نظر ثانی کے لیے نئی حکومت کو بھجوا دیا

جمعہ 17 اگست 2018 18:12

چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں بجٹ بڑھانے سے متعلق معاملہ نظر ثانی کے لیے نئی حکومت کو بھجوا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں بجٹ بڑھانے سے متعلق معاملہ نظر ثانی کے لیے نئی حکومت کو بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سینٹر کی خاتون افسر کا موقف تھا کہ ووکیشنل ٹریننگ کے ادارے میں بجٹ میں کٹوتیاں کی گئیں ۔ ساڑھے پانچ ہزار ملازمین کو عید سے قبل تنخوائیں نہیں ملیں گی ۔ فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت تبدیل ہو رہی ہے معاملہ نئی حکومت کے علم میں آنے تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ عدالت نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں