ہم تحریک انصاف کی حکومت چھ ماہ بھی نہیں چلنے دیں گے

ن لیگی رہنما محسن رانجھانے نواز شریف کے ساتھ برا رویہ اپنانے پر تحریک انصاف کو پہلے ہی خبردار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 17:09

ہم تحریک انصاف کی حکومت چھ ماہ بھی نہیں چلنے دیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اگست 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے بیرسٹر محسن رانجھا کا ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح نگران حکومت نواز شریف کے ساتھ رویہ اپنا رہے ہیں۔اگر یہی رویہ تحریک انصاف نے بھی جاری رکھا تو ہم پی ٹی آئی کی حکومت چھ ماہ بھی نہیں چلنے دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کی حکومت کو سہارا ضرور دیں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اصل ایشوز سے ہٹ جائیں۔

اس بار ملکی تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی۔قومی اسمبلی میں میرے ساتھ بیٹھے تحریک انصاف کے رہنما خود اس بات کا ذکر رہے تھے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔اور لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے اور وفاداریاں تبدیل کی گئی ہیں۔لیکن اگر تحریک انصاف نے نواز شریف کے ساتھ برا سلوک کیا تو پھر ہم ان کے لیے مشکلات پیدا کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت اڈیالہ جیل میں سزا بگھت رہے ہیں۔

دو روز قبل نیب ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظمنواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔۔شہباز شریف کو بکتر بند گاڑیمیں احتساب عدالت میں لایا گیا۔جس کے بعد نواز شریف کی بکتر بند گاڑی میں بیٹھے ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی۔ نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پر شہاز شریف برہم ہو گئے۔۔شہباز شریف نے نگراںوزیراعظم ناصر الملک کو خط لکھ کر نواز شریف سے توہین آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے نگراںوزیراعظم ناصر الملک کو مراسلہ لکھ کر نواز شریف کو نیب عدالت لے جانے کے طریقہ کار پر خدشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر شدید تضحیک آمیز اور غیر انسانی رویہ اپنایا گیا، نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اس طرح لے جایا گیا جیسے دہشت گرد یا مجرموں کو لے جایا جاتا ہے۔ملک کے تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کے بارے میں یہ رویہ ذاتیات پر مبنی اور نامناسب ذہینت کی عکاسی کرتا ہے، ان کے خلاف اس طرح کے نامناسب رویہ کو فوری طور پر روکا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں