ْماحولیاتی آلودگی سے بچائو اور ماحول کی بہتری کیلئے نظام وضع کیا جائے ‘ چیف جسٹس پاکستان

ماحول کی بہتری کا معاملہ بچوں کے مستقبل سے جڑا ہے ،ماحولیاتی آلودگی سے بچا ئوکیلئے میکنزم بنایا جائے

جمعہ 17 اگست 2018 20:35

ْماحولیاتی آلودگی سے بچائو اور ماحول کی بہتری کیلئے نظام وضع کیا جائے ‘ چیف جسٹس پاکستان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ماحولیاتی آلودگی سے بچائو اور ماحول کی بہتری کیلئے نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ماحول کی بہتری کا معاملہ بچوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کی صحت خراب ہو رہی ہے،بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انہیں بہتر ماحول فراہم کریں اس لیے سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ سموگ کے خدشے کے پیش نظر سٹیل ملوں کو بند کیا جارہا ہے اور بینک گارنٹی کے بغیر اسٹیل ملیں نہیں کھولی جا رہیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس نے ہدایت کی کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا ئوکیلئے میکنزم بنائیں اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں