ملک کو درپیش اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکالنے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا ہے‘ پی ٹی آئی

تمام سیاسی جماعتوں کو قومی چیلنجوں پرقابوپانے کی کوششوں میں تحریک انصاف سے تعاون کرناچاہیے معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،عارف علوی ،عمر ایوب ،علی محمد خان کی گفتگو

جمعہ 17 اگست 2018 20:35

ملک کو درپیش اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکالنے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا ہے‘ پی ٹی آئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ئوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو درپیش اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکالنے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کیا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو قومی چیلنجوں پرقابوپانے کی کوششوں میں تحریک انصاف سے تعاون کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت عوام کواچھے نظم ونسق اورسہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

ملک کو درپیش اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکالنے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کیا ہے۔سابق وزیر مملکت برائے خزانہ و پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور قومی معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کی فعال قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے انشا اللہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں