چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

جمعہ 17 اگست 2018 21:46

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں پاکستان کو درپیش چیلنجز پر جلد از جلد قابو پانے اور ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں