اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعمران خان عوام کی طاقت سے پہلے وزیراعظم بن کر آئے ہیں، مجھ سمیت تمام ..

عمران خان عوام کی طاقت سے پہلے وزیراعظم بن کر آئے ہیں،

مجھ سمیت تمام وزیراعظم بنائے جاتے تھے‘شجاعت حسین , , پچھلے 21 میں سے 2 وزیراعظم میں نے اپنے ہاتھوں سے بنوائے تھے، ملکی وقار، تباہ شدہ معیشت کی بحالی کیلئے سب ان کا ساتھ دیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو عوام کی طاقت سے بن کر آئے ہیں اس سے پہلے مجھ سمیت 21 وزیراعظم بنائے جاتے تھے جبکہ ان میں سے دو وزیراعظم میں نے خود اپنے ہاتھ سے بنوائے تھے۔ انہوں نے عمران خان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 22 سال ایک مقصد اور ایک سوچ کے ساتھ محنت کر کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ اس سے پہلے کوئی بھی ایسے وزیراعظم نہیں تھے جو عملی طور پر تگ و دو کر کے اس منصب پر پہنچے ہوں۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ ان کے عوام کی خدمت کرنے کے جذبہ کی قدر کریں اور پاکستان کے دنیا میں وقار اور تباہ شدہ معیشت کی بحالی کا انہوں نے جو عزم کیا ہے اس میں ان کا ساتھ دیں، ان کے ساتھ چلیں اور مدد کریں، اپنے اختلافات کو بھول جائیں تاکہ عمران خان اپنے 22 سالہ مقصد کو پورا کر سکیں۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہم پر جو اعتماد کیا اور چودھری پرویزالٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدہ کیلئے نامزد کیا جو بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے، ہم انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں