عثمان بزدار نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کی تحصیل تونسہ شریف سے تعلق رکھتے ہیں ، بہاولدین زکریا یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا،پی پی 286 سے ایم پی اے منتخب ہوئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 اگست 2018 22:24

عثمان بزدار نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اگست 2018ء) :عثمان بزدار نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔ پنجاب کی تحصیل تونسہ شریف سے تعلق رکھتے ہیں ، بہاولدین زکریا یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا،پی پی 286 سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب تحریک انصاف کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا تاہم اب وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان بھی کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان گزدار کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا اعلان کیا ہے۔سردار عثمان بزدار کا مختصر تعارف یہ ہے کہ وہ پنجاب کی تحصیل تونسہ شریف سے تعلق رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بہاولدین زکریا یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا۔

وہ بزدار قبیلے کے سردار فتح محمد کے صاحبزادے ہیں ۔ان کے والد 3 بار رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں ۔عثمان بزدار 2001 سے 2005 تک تونسہ کے تحصیل ناظم رہے۔2013 کے انتخابات میں وہ پی پی 241سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر شکست سے دوچار ہوئے۔2018 کے انتخابات میں سردار عثمان بزدار پی پی 286 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور اب پنجاب کے وزیر اعلیٰ نامزد ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس فیصلے کے بعد سب ہی عمران خان کے اس فیصلے کو کمزور فیصلہ قرار دیتے ہوئے ان پہر اعتراض کر رہے تھے ۔اس موقع پر عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے باقاعدہ ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ویڈیو پیغام میں عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے کی ایسی وجوہات بتا دیں جنہوں نے نہ صرف ناقدین کی بولتی بند کر دی بلکہ لوگ اس وجہ کو جان کر عش عش کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ عثمان بزدار کا تعلق اس علاقے سے جو انتہائی پسماندہ ہے جہاں لوگوں کے پاس پانی نہیں ،بجلی نہیں اور تعلیم بھی نہیں ہے۔وہ لوگ اس علاقے میں ایسے رہ رہے ہیں جیسے وہ کسی پرانے زمانے میں رہ رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ عثمان بزدار جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کا غریب آدمی زندگئی کیسے گزارتا ہے۔

اس لیے ان کو نامزد کیا ،عثمان بزدار جب وزیر اعلیٰ بنیں گے تو انہیں پتہ ہوگا کہ غریب آدمی کیسے گزارہ کر رہا ہے اور یہ واحد ایم پی اے ہے جس کے گھر میں بجلی نہیں ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں پسماندہ علاقوں کو اوپر لے کر آنا ہے اور یہ ہماری وژن ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ عثمان بزدار زبردست کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں