مراکش میں پاکستان کےسفیرنادرچودھری نےاپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا

نادرچودھری کی ملازمت میں ایک سال دومہینے کی مدت باقی تھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 اگست 2018 22:41

مراکش میں پاکستان کےسفیرنادرچودھری نےاپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا
مراکش (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اگست 2018ء) :مراکش میں پاکستان کےسفیرنادرچودھری نےاپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا
نادرچودھری کی ملازمت میں ایک سال دومہینے کی مدت باقی تھی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی مسلم لیگ ن کے لگائے ہوئے افسران نے اپنے عہدوں سے استعفے دینا شروع کردیا۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق مراکش میں پاکستان کے سفیر نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

مراکش میں پاکستان کےسفیرنادرچودھری نےاپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر کی ملازمت میں ایک سال دومہینے کی مدت باقی تھی تاہم انہوں نے اس سے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔کچھ لوگ اس کو نئی حکومت اور عمران خان کی وزارت اعظمیٰ سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ وزارت عظمٰی کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب ہوئے۔ عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹس حاصل کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے ۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر مُسکراہٹ تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں