لاہور تا ساہیوال ریس کا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے،اظہر شاہ

ہفتہ 18 اگست 2018 00:10

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر شاہ نے کہا ہے کہ لاہور تا قصور سائیکل ریس کا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس غیر قانونی ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن سے الحاق رکھنے والی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے اقدامات کرے جو ہم کر رہے ہیں۔

اظہر شاہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی باڈی کے زیر اہتمام ہونے والی لاہور تا ساہیوال ریس نہ تو کوئی بین الاقوامی حیثیت رکھتی ہے اور نہ ہی اس کا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے کوئی تعلق ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے یونٹس سے کہا ہے کہ وہ ایسے تمام سائیکلسٹ جو غیر قانونی ریس کا حصہ بنیں گے اس کی رپورٹ کریں کیونکہ پاکستان سمیت دنیا میں کسی بھی ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن لائسنس جاری کرتی ہے۔

کسی بھی ایسے سائیکلسٹ نے جسے لائنس جاری کیا گیا ہے اگر اس نے غیر قانونی ریس میں حصہ لیا تو اس کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا جائے گا۔ سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک میں کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات کیے۔ ہمارے ایک درجن سے زائد کھلاڑی و کوچز بین الاقوامی سطح پر کوریا میں تربیت حاصل کر چکے ہیں اور مزید کھلاڑیوں و کوچز کو بھی تربیت کے لیے باہر بھجوایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں