پولیس نے پانچ سالہ گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا

ہفتہ 18 اگست 2018 00:10

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) فیکٹری ایریا پولیس نے گمشدہ پانچ سالہ ننھے بچے عبداللہ کو چند گھنٹوں میں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

معصوم بچے عبداللہ کے والدین نے صبح تھانہ فیکٹری ایریا میں بچے کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر 69 کے اہلکاروں نے بھی معصوم بچے کی تلاش میں موئثر کردار ادا کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا بہار حسین اور ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کو چندگھنٹوں میں گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کرنے پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں