چیف جسٹس نے رکن صوبائی اسمبلی عمران شاہ کی جانب سے شہری کو زدوکوب کیے جانے کے واقعے پر ازخود نوٹس لے لیا

ہفتہ 18 اگست 2018 13:01

چیف جسٹس نے رکن صوبائی اسمبلی عمران شاہ کی جانب سے شہری کو زدوکوب کیے جانے کے واقعے پر ازخود نوٹس لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران شاہ کی جانب سے شہری کو زدوکوب کیے جانے کے واقعے پر ازخود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے رکن سندھ اسمبلی عمران عملی شاہ اورشہری دائود چوہان کو تین روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

چند روز قبل کراچی کے حلقے پی ایس129سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما عمران علی شاہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں ایک شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹر عمران علی شاہ کو شہری پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا اور اس دوران ان کے گارڈز بھی برابر میں کھڑے تھے۔

(جاری ہے)

جب ویڈیو سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ کا مرکز بنی اور اس پر تنقید کی جانے لگی تو پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نے واقعے کی وضاحتی ویڈیو جاری کی اور عوام سے معافی مانگی اور کہا کہ انہوں نے مذکورہ شخص کو صرف دھکا دیا تھا جبکہ ویڈیو میں انہیں متعدد بار شہری پر تھپڑ مارتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا تھا۔بعد ازاں عمراہ شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مذکورہ شہری، جس کی شناخت دائود کے نام سے کی گئی تھی کے ساتھ تصویریں لگائیں جس میں ان کو شہری کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ واقعے پر سخت عوامی ردعمل کے بعد تحریک انصاف نے عمران شاہ کی بنیادری رکنیت معطل کردی تھی۔اور پارٹی کے سندھ ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کے حتمی فیصلے آنے تک معطل رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں