عمران خان کے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی تبدیلی آگئی

اسٹیٹس تبدیل ،چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان لکھ دیا

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

عمران خان کے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی تبدیلی آگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی تبدیلی آگئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اسٹیٹس تبدیل کرلیا۔عمران خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی جگہ وزیراعظم پاکستان لکھ لیاہے۔خیال رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے 8لاکھ سے زائد فالوورز ہے، انہوں نے 14اگست کو اپنے آخری ٹوئٹ میں ترک صدر سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں