تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

عثمان بزدار کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ،24لاکھ روپے مالیت کے 3ٹریکٹر ،36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ پنجاب کا وزیراعلی بنوں گا، ایسی کارکردگی دکھائیں گے جو ماضی میں کسی وزیراعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی‘عثمان بزدار

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار نے جمع کرائی گئی دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 24لاکھ روپے مالیت کے 3ٹریکٹر اور 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20تولہ سونا اور 50ہزار روپے کا فرنیچر ہے جبکہ ان کے چار بینکوں میں اکائونٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ پنجاب کا وزیراعلی بنوں گا، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پسماندہ علاقے کو نمائندگی دی۔انہوں نے کہا کہ ایسی کارکردگی دکھائیں گے جو ماضی میں کسی وزیراعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں