کرپشن ختم نہ کرسکا توآئندہ الیکشن نہیں لڑوں گا،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ ہاؤس میں روزانہ بیٹھوں گا، عمران خان کے ویژن کوسامنے رکھتے ہوئے کام کریں گے۔پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 اگست 2018 15:48

کرپشن ختم نہ کرسکا توآئندہ الیکشن نہیں لڑوں گا،عثمان بزدار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست 2018ء) تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن اور بیڈ گورننس ختم نہ کرسکا توآئندہ الیکشن نہیں لڑوں گا،وزیراعلیٰ ہاؤس میں روزانہ بیٹھوں گا،عمران خان کے ویژن کوسامنے رکھتے ہوئے کام کریں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے پارٹی ویژن کے مطابق کام کروں گا۔

کرپشن اور بیڈ گورننس ختم نہ کرسکا توآئندہ الیکشن نہیں لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں روزانہ بیٹھوں گا اور سب سے ملاقاتیں کروں گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کوسامنے رکھتے ہوئے کام کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کیخلاف قتل کا مقدمہ 1998ء میں درج ہوا۔ ڈی جی خان کی عدالت نے 2000ء میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار سمیت ملزمان نے دیت دے کررہائی حاصل کی تھی۔ اسی طرح تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار نے جمع کرائی گئی دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 24لاکھ روپے مالیت کے 3ٹریکٹر اور 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔

دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20تولہ سونا اور 50ہزار روپے کا فرنیچر ہے جبکہ ان کے چار بینکوں میں اکائونٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ پنجاب کا وزیراعلی بنوں گا، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پسماندہ علاقے کو نمائندگی دی۔انہوں نے کہا کہ ایسی کارکردگی دکھائیں گے جو ماضی میں کسی وزیراعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں