ہم عدالتوں کےچکرلگاتے بڑے ہوئے،بختاور بھٹو

آصف زرداری کیخلاف مقدمات میں کچھ نیا نہیں، ہم بچپن سے ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہے، ہماری ماں ہمیں گود میں اٹھائے، ہاتھ پکڑ کر عدالتوں میں پیش ہوتی تھیں۔سابق صدرآصف زرداری کی صاحبزادی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 اگست 2018 17:50

ہم عدالتوں کےچکرلگاتے بڑے ہوئے،بختاور بھٹو
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست 2018ء) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کہا ہے کہ ہم عدالتوں سے بچپن میں چھپے نہ اب چھپے ہیں، ان مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے، ہم تو بچپن سے ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہے ہیں، ہماری ماں ہمیں گود میں اٹھائے، ہاتھ پکڑ کر عدالتوں میں پیش ہوتی تھیں۔انہوں نے اپنے والد سابق صدرمملکت آصف زرداری کی عدالت میں پیشی پر ردعمل میں کہا کہ آصف زرداری کے خلاف مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے۔

ہم عدالتوں کے چکرلگاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ بختاور نے کہا کہ ہم بچپن میں عدالتوں سے چھپے نہ اب چھپیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا گیارہ سال جیل میں رہنا کوئی مذاق نہیں۔ان مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے۔ بختاور نے کہا کہ ہم تو بچپن سے ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری ماں ہمیں گود میں اٹھائے، ہاتھ پکڑ کر ہوئے عدالتوں میں پیش ہوتی تھیں۔

اس سے قبل صدرمملکت آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ ایک طرف ایوان صدر میں وزیراعظم حلف اٹھا رہے ہیں دوسری طرف عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ اس طرح توہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق آصف زرداری کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی گئی۔

آصف زرداری کے خلاف مقدمے کے میرٹس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر کے بعد حفاظتی ضمانت ازخود ختم ہو جائے گی۔آصف زرداری کیخلاف کراچی کی بینکنگ کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے۔ آصف زرداری کے وکیل نے بتایا کہ آصف زرداری کو الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وارنٹ گرفتاری کا علم ہوا۔ جس پر عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں اور شخصی ضمانت کے عوض ضمانت منظور کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں