ڈاکٹر مراد راس کی عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر قوم کو مبارک باد

ہفتہ 18 اگست 2018 18:15

ڈاکٹر مراد راس کی عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر قوم کو مبارک باد
لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوں گے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی سوچ، وژن ملکی مسائل کرنے کے لئے یکسو ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ پوری قوم کی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سال عوام کے لئے خوشحالی کے دن ہیں کیونکہ عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں آ گئے ہیں اب پوری قوم ملک میں تبدیلی دیکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں