عمران خان کا وزیر اعظم بننا ملک میں بڑی تبدیلی ،عوام نے سٹیٹس کو کو بدترین شکست دی ہے، سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 18 اگست 2018 21:43

عمران خان کا وزیر اعظم بننا ملک میں بڑی تبدیلی ،عوام نے سٹیٹس کو کو بدترین شکست دی ہے، سعدیہ سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا ملک میں بڑی تبدیلی ہے عوام نے سٹیٹس کو کو بدترین شکست دی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک سے کرپشن، لا قانو نیت اور ملک کو درپیش بحرانو ں سے نکالنے کے اپنے وعدے کو پورا کرے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان بہترین وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئیں گے۔ عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ہے ملک سے سٹیٹس کو کا خاتمہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی کامیا بی سے سب خا ئف ہیں نام نہاد جمہوری با بوں کوعوام نے مسترد کر دیا ہے پار لیمانی ایوانو ں کوبا پ دا دا کی جا گیر سمجھنے والے ساز شی بے نقا ب ہو چکے ہیں روایتی سیاست دانوں کی سیاست کا با ب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں