انتظار فرمائیے۔۔ U ٹرن لیتے زیادہ دیر نھیں لگے گی

خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر عمران خان کی جانب سے یوٹرن لینے کی پیشگوئی کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 18 اگست 2018 20:53

انتظار  فرمائیے۔۔ U ٹرن لیتے زیادہ دیر نھیں لگے گی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-2018ء) :خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر عمران خان کی جانب سے یوٹرن لینے کی پیشگوئی کردی۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ انتظار کریں ،یو ٹرن لینے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ پر ڈٹ گئے۔اس موقع پر عمران خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے نام پر2ہفتے غوروفکر کیا میں ان کوایماندار شخص پایا ہے،عثمان بزدارنئے پاکستان کے نظیرے میں میرے ساتھ ہیں،عثمان بزدارکو نامزدکرنے کے فیصلے پرقائم ہوں۔

انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے ٹویٹ میں کہا کہ عثمان بزدارنئے پاکستان کے نظیرے میں میرے ساتھ ہیں۔عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکرنے کے فیصلے پرقائم ہوں۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار کے نام پر2ہفتے غوروفکر کیا میں ان کوایماندار شخص پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ایک ایسے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتا ہے جو ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقے پرمشتمل ہے۔

اس علاقے میں 2لاکھ لوگوں کیلئے نہ توپانی ہے اور نہ ہی بجلی ہے اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر موجود ہے۔جس کیلئے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا کیونکہ وہ پورے علاقے کے لوگوں کی محرومیوں سے واقف ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایسے پسماندہ علاقے سے لیا گیا جس علاقے کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ میں ان پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں۔اس موقع پر کچھ مخالفین کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کو لے کر جس طرح عمران خان پر اعتراض کیا جارہا ہے تو کچھ بعید نہیں کہ عمران خان اس فیصلے کو بدل ڈالیں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انتظار کریں ،یو ٹرن لینے میں دیر نہیں لگے گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے عمران خان نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر بھی یوٹرن لے چکے تھے جس کے بعد ان کے مخالفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں